بلوچستانتازہ ترینپاکستان

نواں کلی میں مبینہ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف، تحقیقات کا مطالبہ

لفٹ اور ہنگامی ضرورت کا بہانہ، نوجوانوں کو مبینہ طور پر جال میں پھنسا کر یرغمال بنانے کا انکشاف

شہریوں کو جھانسہ دے کر یرغمال بنانے اور بھاری رقم طلب کرنے کے الزامات، پولیس سے کارروائی کی اپیل
شہریوں کو جھانسہ دے کر یرغمال بنانے اور بھاری رقم طلب کرنے کے الزامات، پولیس سے کارروائی کی اپیل

کوئٹہ )یو این اے( کوئٹہ کے علاقے نواں کلی سے بعض شہریوں کی جانب سے مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ مار کی شکایات سامنے آئی ہیں، جن میں ایک گروہ پر نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے اپنے جال میں پھنسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔شکایات کے مطابق بعض خواتین مبینہ طور پر لفٹ لینے، ہسپتال جانے یا کسی ہنگامی ضرورت کا بہانہ بنا کر نوجوانوں کو گاڑی روکنے پر آمادہ کرتی ہیں۔ الزام ہے کہ گاڑی رکنے کے بعد چند افراد موقع پر پہنچ کر نوجوان کو ایک مکان میں لے جاتے ہیں، جہاں اسے یرغمال بنا لیا جاتا ہے۔متاثرہ افراد کے مطابق بعد ازاں پولیس کو اطلاع دے کر یہ مقف اختیار کیا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص غیر قانونی طور پر گھر میں داخل ہوا تھا، جبکہ معاملہ ختم کرنے یا صلح کے نام پر مبینہ طور پر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سامنے آنے والی شکایات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس ذرائع نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجنبی افراد کی درخواست پر سنسان مقامات یا نامعلوم گھروں میں جانے سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ پولیس یا امدادی اداروں سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button