بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی

7 مزدور اغوا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

مزدوروں میں 4 پنجابی اور 3 پختون شامل تھے،پولیس
مزدوروں میں 4 پنجابی اور 3 پختون شامل تھے،پولیس

تربت(یو این اے) تربت کے نواحی علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک مغوی مزدور اور ایک مقامی راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کیے جانے والے مزدوروں میں چار پنجابی اور تین پختون شامل تھے، جو کلاتک سے تربت واپس آ رہے تھے۔ بعد ازاں سورگ کے علاقے سے ایک پختون مزدور کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جبکہ چار پنجابی اور دو پختون مزدور تاحال لاپتا ہیں۔ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آ کر مقامی راہ گیر عبدالرزاق بھی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مغوی مزدوروں کی بازیابی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button