بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن گرفتار دہشت گرکاخطرناک انکشافات

معصوم بلوچوں کے خون کی ارزاں قیمت، فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورک کا پول کھل گیا

 

سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن گرفتار دہشت گرکاخطرناک انکشافات
سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن گرفتار دہشت گرکاخطرناک انکشافات

خضدار (یو این اے)سیکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ‘فتنہ الہندوستان’ کے اہم دہشت گرد حبیب اللہ نے تنظیم کے اندرونی نظام، تربیت اور سہولت کاری سے متعلق ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ ضلع خضدار کی تحصیل اورناچ کے علاقے سیراندوہ سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسے مالی لالچ اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے تنظیم میں شامل کیا گیا، جس کے بعد چنل دشت میں ذہن سازی اور سرگڑھ کیمپ میں اسلحہ، بارودی مواد اور گھات لگا کر حملے کرنے کی تربیت دی گئی۔گرفتار دہشت گرد نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کی پراکسی بی وائے سی کے دھرنوں کے دوران اس کی نشاندہی ہوئی تھی، جس کے بعد وہ اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، خوراک اور ادویات کی ترسیل کے علاوہ سنارو کیمپ، خضدار، نال اور بیلہ میں متعدد حملوں میں ملوث رہا۔ حبیب اللہ نے انکشاف کیا کہ اسے خضدار اور بیلہ حملوں کے بعد محض 25، 25 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا اور خضدار پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے دوران دو شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ اس نے بتایا کہ کٹھ پتلی کمانڈر نوجوانوں کو سنہرے خواب دکھا کر لاتے ہیں اور بعد میں بلیک میل کرتے ہیں، جبکہ کیمپوں میں کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا اور قریبی دیہات سے لوٹ مار کر کے گزراوقات کیا جاتا ہے۔ حبیب اللہ کے مطابق جو بھی تنظیم چھوڑنے کی کوشش کرے اسے مار دیا جاتا ہے۔ اس اعترافی بیان سے یہ حقیقت ایک بار پھر واضح ہو گئی ہے کہ فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے اور نوجوانوں کا استحصال کرنے میں ملوث ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button