بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ کے نصف آبادی کا شناختی کارڈ بلاک ہونے کا انکشاف

نادرا نے کوئٹہ کی تقریبا نصف آبادی کے شناختی کارڈز روک دیے، شہری پریشان

شناختی کارڈز کی بندش سے روزمرہ امور متاثر، متاثرہ شہریوں نے فوری وضاحت کا مطالبہ کر دیا
شناختی کارڈز کی بندش سے روزمرہ امور متاثر، متاثرہ شہریوں نے فوری وضاحت کا مطالبہ کر دیا

کوئٹہ (یو این اے)کوئٹہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے مبینہ طور پر کوئٹہ کے ایک بڑے حصے کے شناختی کارڈز کی تصدیقی کارروائی کے تحت بندش عمل میں لائی گئی ہے، جس سے ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باعث انہیں بینکنگ، سفری دستاویزات، سرکاری امور اور دیگر روزمرہ معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے بعض شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل جاری ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا فوری طور پر صورتحال واضح کرے اور جائز شناخت رکھنے والے افراد کے شناختی کارڈز بحال کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button