تازہ تریندنیاپاکستان

ایران جنگ میں 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی پینٹاگون نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے

ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوجی نقصانات میں اضافہ، پینٹاگون کے ریکارڈ میں 140 سے زائد زخمی شامل

پینٹاگون نے جنگی نقصانات کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کر دیا، امریکی فوج کے مختلف شعبوں کے اہلکار متاثر
پینٹاگون نے جنگی نقصانات کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کر دیا، امریکی فوج کے مختلف شعبوں کے اہلکار متاثر

واشنگٹن(یو این اے)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران جنگ میں امریکی فوجی نقصانات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق جنگ کے دوران اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 624 زخمی ہو چکے ہیں۔پینٹاگون نے ہفتے کے روز جنگی نقصانات کے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 140 سے زائد زخمی فوجیوں کا مزید اندراج کیا، جبکہ حالیہ دنوں میں ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کو بھی دوبارہ فہرست میں شامل کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم میں “اوورسیز آپریشنز” کے نام سے نئی کیٹیگری شامل کی گئی ہے، جس کے تحت 7 جولائی کے بعد بیرون ملک کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے تازہ اعداد و شمار کو شامل کرنے کے بعد 28 فروری سے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فوجیوں کی مجموعی ہلاکتیں 18 جبکہ زخمی اہلکاروں کی تعداد 624 تک پہنچ گئی ہے۔پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے 18 فوجیوں میں 11 کا تعلق امریکی فوج، 6 کا فضائیہ اور ایک کا بحریہ سے ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں میں 461 فوج، 86 بحریہ، 19 میرینز اور 58 فضائیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کو گزشتہ ہفتے اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ایرانی حملوں کے باوجود فوجی نقصانات کے اعداد و شمار کم ظاہر کیے جا رہے تھے۔ نئی “اوورسیز آپریشنز” کیٹیگری میں شامل نقصانات کے حوالے سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تمام واقعات کس مخصوص تنازع سے متعلق ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button