
کوئٹہ/کراچی (یو این اے)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے رکن بلوچستان اسمبلی نواب جنگیز خان مری نے بلاول ہاس کراچی میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بالخصوص بلوچستان میں امن و امان، سیاسی استحکام اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کی بہتری، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کو مزید مثر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔نواب جنگیز خان مری نے صدر مملکت کو بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی ضروریات اور امن و استحکام کے لیے مقامی سطح پر کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیز رفتار اور مثر عملدرآمد ضروری ہے۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقیاتی عمل کے تسلسل کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔



