بلوچستانتازہ ترینپاکستان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی بلوچستان ساوتھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ایف سی بلوچستان کو خراج تحسین پیش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی بلوچستان ساوتھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی بلوچستان ساوتھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کوئٹہ،تربت (یو این اے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان(ساوتھ)ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کیا اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے ہسپتال کے او پی ڈی، مختلف وارڈز، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل عملے سے ملاقات کی اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت جذبے اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ جاری رکھنے کی تلقین کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ہسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرکے فعال بنانے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ)میجر جنرل بلال سرفراز خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فعال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال وقت کی اہم ضرورت تھا، جس سے مقامی آبادی بھی بھرپور استفادہ کرے گی۔”اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو ایف سی ہسپتال میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ)میجر جنرل بلال سرفراز خان نے فورس کی پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنل تیاریوں اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بھی آگاہ کیا وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ)کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ایف سی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور حکومت ہر سطح پر ان کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button