بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئی، مسافر پریشان

پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی عارضی طور پر معطل، ریلوے ذرائع

سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئی، مسافر پریشان
سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئی، مسافر پریشان

کوئٹہ (یو این اے)پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حفاظتی اقدامات کے تحت جیکب آباد اسٹیشن پر عارضی طور پر روکا گیا، جبکہ ٹرین کی مزید روانگی کا فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ٹرین کی تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ریلوے حکام کی جانب سے صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button