بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے فیصلوں میںانصاف کی جھلک نظر آتی تھی، نادیہ بلوچ

عبدالحکیم کاکڑنے ماہ رنگ بلوچ گلزادی بلوچ کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کی

جبکہ دونوں ٹانگوں سے معذور بیبرگ بلوچ کو ایک مقدمے میں ضمانت کے مرحلے پر ہی بری کر دیا تھا
جبکہ دونوں ٹانگوں سے معذور بیبرگ بلوچ کو ایک مقدمے میں ضمانت کے مرحلے پر ہی بری کر دیا تھا

کوئٹہ (یو این اے) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ ایڈووکیٹ نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دیانتدار، اصول پسند اور باوقار جج قرار دیا ہے۔نادیہ بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماں کے خلاف مقدمات کے سلسلے میں انہیں متعدد بار مستونگ کی عدالت میں پیش ہونے کا موقع ملا، جہاں انہوں نے عبدالحکیم کاکڑ کو بحیثیت جج قریب سے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ کئی ایسی باتیں تھیں جو وہ عبدالحکیم کاکڑ کی زندگی میں بیان نہیں کر سکیں، تاہم اب وہ پورے یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ وہ ایک نہایت دیانتدار، اصول پسند اور باوقار جج تھے۔نادیہ بلوچ کے مطابق مقدمات کی قانونی نوعیت پر بحث کے دوران عبدالحکیم کاکڑ کہا کرتے تھے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، ان کے فیصلوں میں قانون کی بالادستی اور انصاف کے اعلی تقاضوں کی پاسداری نظر آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ عبدالحکیم کاکڑ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما گلزادی بلوچ کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کی، جبکہ دونوں ٹانگوں سے معذور بیبرگ بلوچ کو ایک مقدمے میں ضمانت کے مرحلے پر ہی بری کر دیا تھا۔نادیہ بلوچ نے کہا کہ عبدالحکیم کاکڑ کے فیصلوں سے واضح ہوتا تھا کہ وہ کسی دبا کے بغیر قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنے پر یقین رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب انہیں عبدالحکیم کاکڑ کے قتل کی خبر ملی تو انہیں محسوس ہوا کہ صرف ایک فرد کو نہیں بلکہ انصاف کے اصولوں، قانون کی حکمرانی، آئینی حقوق اور عوام کے وقار پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button