بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کا قتل انصاف پر حملہ ہے، شمس مینگل

حکومت امن قائم کرنے میں ناکام،عرفان اللہ ساسولی

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے،ایم کیو ایم بلوچستان
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے،ایم کیو ایم بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے سینیئر نائب صدر شمس مینگل اور بلوچستان یوتھ ونگ کے رہنما عرفان اللہ ساسولی نے مستونگ کے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ دراصل انصاف کے نظام پر حملہ اور انصاف کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں بدامنی، قتل و غارت اور دہشت گردی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان، بالخصوص مستونگ اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع کے ہزاروں خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے بدامنی، قتل و غارت، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام مزید دہشت گردی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے، لہذا حکمران قیامِ امن کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔رہنماں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقہ ہائے فکر دہشت گردی سے براہِ راست متاثر ہو چکے ہیں، اس لیے موجودہ حالات پر قابو پانے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں خانہ جنگی کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور آئے روز بے گناہ افراد کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے مستونگ قومی شاہراہ پر فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اور مثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button