بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مستونگ حملہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائے ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی شدید مذمت

مستونگ حملہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے
مستونگ حملہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخواملی عوامی پارٹی نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک، سفاکانہ اور دہشت گردی کی سنگین کارروائی ہے، جو صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔بیان میں دعوی کیا گیا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پشتون علاقوں میں دہشت گردی، خوف و ہراس، قتل و غارت اور تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جبکہ ہنہ اوڑک، زیارت، ہرنائی، دکی اور سنجاوی کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ملک کی سیاسی، جمہوری اور قوم پرست جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لیے مثر اور جرات مندانہ کردار ادا کریں۔پارٹی نے مستونگ حملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے، واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔بیان میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور دیگر متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button