بلوچستانتازہ ترینپاکستان

نواز شریف کی حمایت کا اب نہ سیاسی جواز رہا، نہ اخلاقی، میر طاہر بزنجو

جمہوریت سے ہٹنے والی سیاسی ترجیحات کی حمایت نہیں کر سکتے،سابق سینیٹر

نواز شریف کی حمایت کا اب نہ سیاسی جواز رہا، نہ اخلاقی، میر طاہر بزنجو
نواز شریف کی حمایت کا اب نہ سیاسی جواز رہا، نہ اخلاقی، میر طاہر بزنجو

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پر نیشنل پارٹی کی تنقید کسی ذاتی اختلاف کی بنیاد پر نہیں بلکہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور حقائق کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ایک بیان میں میر طاہر بزنجو نے کہا کہ ماضی کو ماضی اور حال کو حال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک میاں نواز شریف جمہوریت اور “ووٹ کو عزت دو” کے بیانیے پر قائم رہے، میر حاصل خان بزنجو اور نیشنل پارٹی نے مشکل ترین حالات میں بھی ان کا ساتھ دیا، تاہم اب ان کی سیاسی ترجیحات یکسر تبدیل ہو چکی ہیں، اس لیے ان کی حمایت کا نہ کوئی سیاسی جواز باقی رہا ہے اور نہ ہی اخلاقی۔انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کی سیاست نے ملک کی جمہوری قوتوں کو کمزور کیا ہے، جبکہ اشاروں پر حکومتیں بنانے اور گرانے کی روایت نے جمہوری عمل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔میر طاہر بزنجو نے عوام پر زور دیا کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال کا خود جائزہ لیں اور سوال اٹھایا کہ “کیا انڈے توڑے بغیر آملیٹ بنایا جا سکتا ہے؟” انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں اصولوں اور جمہوری اقدار کو مقدم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button