بلوچستانتازہ ترینپاکستان

دکی میں بارودی مواد سے پولیس تھانہ نرہن تباہ

چند روز قبل حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے تھے،پولیس

دکی میں بارودی مواد سے پولیس تھانہ نرہن تباہ
دکی میں بارودی مواد سے پولیس تھانہ نرہن تباہ

دکی(یو این اے )ضلع دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد نصب کرکے پولیس تھانہ نرہن کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ تھانے میں نفری موجود نہ ہونے کے باعث حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی تھانہ نرہن پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تھانے کو خالی کر دیا گیا تھا۔تازہ حملے میں مسلح افراد نے بارودی مواد کے ذریعے تھانے کی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button