بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مستونگ میں قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید

ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

مستونگ میں قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید
مستونگ میں قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید

مستونگ (یو این اے )ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان شہید ہوگئے۔ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button