
کوئٹہ (یو این اے)محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اس کا اطلاق رات 9 بجے سے اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔معاون محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کھڈکوچہ میں کرفیو کا نفاذ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔



