بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مستونگ میں حالات تشویشناک تاحکم ثانی کرفیو نافذ کردیا

شہریوں کو نقل و حرکت سے روک دیا گیاامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اقدام

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستانکوئٹہ(یو این اے )محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ کرفیو کا اطلاق رات 9 بجے سے اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button