بلوچستانتازہ ترینپاکستان

وزیراعلی کا سوراب اور مستونگ میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

ریاست دشمن عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی، میر سرفراز بگٹی

وزیراعلی کا سوراب اور مستونگ میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
وزیراعلی کا سوراب اور مستونگ میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

کوئٹہ (یو این اے)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث عناصر کی گرفتاری سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعلی نے عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی اور حکومت بلوچستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ صوبے میں امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button