تازہ تریندنیاپاکستان

بھارت میں طلبہ احتجاج، بالی ووڈ شخصیات مودی حکومت اور پولیس کارروائی پر تنقید کرنے لگیں

نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی اور دیگر فنکار طلبہ کے حق میں میدان میں آ گئے، مذاکرات کا مطالبہ

بھارت میں طلبہ احتجاج، بالی ووڈ شخصیات مودی حکومت اور پولیس کارروائی پر تنقید کرنے لگیں
بھارت میں طلبہ احتجاج، بالی ووڈ شخصیات مودی حکومت اور پولیس کارروائی پر تنقید کرنے لگیں

نئی دہلی )یو این اے( بھارت میں طلبہ کے احتجاج اور نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کارروائی پر بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلبہ کے حق میں آواز بلند کی ہے۔سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے احتجاج کرنے والے طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت اور پولیس پر تنقید کی۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں طلبہ سے مکمل ہمدردی ہے اور وہ ان کی ہمت کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی سونم وانگچک اور احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ اور سماجی کارکنوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد بھارت کے نوجوانوں اور ان کے مستقبل سے جڑی ہوئی ہے۔سوناکشی سنہا نے احتجاج کے دوران ہونے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ ادیتی را حیدری نے حکومت پر زور دیا کہ طلبہ کے ساتھ ہمدردی اور احترام کے ساتھ بات چیت کی جائے۔معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بھی دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرین کے درمیان پہنچیں اور کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، حکومت کو چاہیے کہ مظاہرین کی آواز سنے۔اداکار پرکاش راج نے آئین کی کاپی اٹھا کر احتجاج میں شرکت کی اور کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کی جدوجہد میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے بھی پولیس کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو طلبہ کی آواز دبانے کے بجائے ان کے مسائل سننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کی طرح دوبارہ تنقید کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم نوجوانوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button