
کوئٹہ )یو این اے( سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دو خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سوراب اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع سوراب میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ضلع مستونگ میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دو خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔



