
کھڈکوچہ (یو این اے) ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں انجیری کراس کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقع پل کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا، جس کے باعث قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پل کی تباہی کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت پل پر کوئی گاڑی موجود نہیں تھی، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم قومی شاہراہ کا اہم زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادا



