بلوچستانتازہ ترینپاکستان

چمن بارڈر کی بندش جماعت اسلامی کا 23جولائی کو جلسہ عام کا اعلان کردیا

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے

چمن بارڈر کی بندش جماعت اسلامی کا 23جولائی کو جلسہ عام کا اعلان کردیا
چمن بارڈر کی بندش جماعت اسلامی کا 23جولائی کو جلسہ عام کا اعلان کردیا

چمن(یو این اے )جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع چمن میں بے روزگاری، بارڈر کی مسلسل بندش، بدامنی، ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف جماعت اسلامی چمن کے زیر اہتمام 23 جولائی کو ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔چمن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی خان کاکڑ نے کہا کہ جلسہ عام سے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے حکومت نے امن و امان اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے نام پر چمن بارڈر بند کر رکھا ہے، جس کے باعث چمن سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے لاکھوں افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔مرتضی خان کاکڑ نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوا اور عوام کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بارڈر بند کرنے کا مقصد امن و امان کا قیام تھا تو اس کے باوجود چمن، قلعہ عبداللہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں خصوصا پشتون بیلٹ میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم کے واقعات کیوں جاری ہیں؟انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی روزگار، امن اور بنیادی سہولیات کے مسائل سے دوچار ہیں، جن کے حل کے لیے حکومت کو سنجیدہ اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے روزگار کی بحالی، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے مثر حکمت عملی اختیار کرے اور چمن بارڈر کو فوری طور پر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23 جولائی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد کا حصہ بنیں۔پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی قاری امداداللہ، امیر جماعت اسلامی چمن سعداللہ، شراف الدین اور جماعت اسلامی چمن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button