تازہ تریندنیاپاکستان

ایرانی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان اور ایران کا سرحدی انتظام اور علاقائی امن کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایرانی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
ایرانی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی(یو این اے)ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دو طرفہ سیکیورٹی صورتحال اور مثر بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کی۔ملاقات میں ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان کو خطے میں امن و استحکام کا اہم ستون قرار دیا، جبکہ دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی، باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور ایران نے باہمی خوشحالی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button