بلوچستانتازہ ترینپاکستان

وفاقی حکومت نے ملازمین کو بڑا ریلیف، نئے پے اسکیلز 2026 نافذ، تنخواہوں میں اضافہ

گریڈ ایک سے 22 تک نئے بنیادی تنخواہ اسکیل جاری، سالانہ اضافے میں بھی اضافہ

گریڈ ایک سے 22 تک نئے بنیادی تنخواہ اسکیل جاری، سالانہ اضافے میں بھی اضافہ
گریڈ ایک سے 22 تک نئے بنیادی تنخواہ اسکیل جاری، سالانہ اضافے میں بھی اضافہ

اسلام آباد (یو این اے) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئے پے اسکیلز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت بنیادی تنخواہوں کے اسکیلز 2022 کی جگہ نئے اسکیلز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئے پے اسکیلز میں مختلف گریڈز کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور سالانہ اضافوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ ایک کے ملازم کی کم از کم بنیادی تنخواہ 13 ہزار 550 روپے سے بڑھا کر 16 ہزار 280 روپے مقرر کردی گئی ہے جبکہ سالانہ اضافہ 430 روپے سے بڑھا کر 520 روپے کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کی کم از کم بنیادی تنخواہ 33 ہزار 720 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 15 ہزار 320 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گریڈ 17 کے افسران کی ابتدائی بنیادی تنخواہ 45 ہزار 70 روپے سے بڑھا کر 54 ہزار 140 روپے کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button