


کوئٹہ (یو این اے): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ زیارت کے بعد دھرنا کمیٹی اور آل پارٹیز کی جانب سے زیارت لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا مطالبہ حکومت نے منظور نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے صرف آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ زیارت لیویز کے مستقبل سے متعلق کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق مجوزہ اے پی سی میں دھرنا کمیٹی، سیاسی جماعتیں اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ حکومت بلوچستان بھی اپنا مؤقف پیش کرے گی، جس کے بعد باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام معاملات کو افہام و تفہیم اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔