
کوئٹہ (یو این اے) سرسرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی زیر صدارت قلات ڈویژن کوختم کرنے اور مستونگ کی تاریخی حیثیت اور جغرافیہ کو ختم کرکے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیئے قانونی ماہرین پر مشتمل وکلا کی ٹیم کا اہم اجلاس سراوان ہاوس میںمنعقد ہوا جس میں ممتاز قانون دان ریاض احمد ایڈوکیٹ عتیق احمد خان ایڈوکیٹ غلام رسول لہڑی ایڈوکیٹ محی الدین خان کاکڑ ایڈوکیٹ اور ممتاز قانون دان و تاریخ دان قاضی حمید ایڈوکیٹ نے بھی نے شرکت کیاجلاس میں مختلف قانونی امور اور تجاویز پر غور وخوض اور گفت و شنید اور تبادلہ خیال کیا گیااجلاس سے سرسرداران سراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے حکومتی اقدام کو بدنیتی عوام و بلوچستان دشمن قرار دیا اجلاس میں کہا گیا کہ مستونگ تاریخی ثقافتی سیاسی قومی اور جغرافیائی لحاظ سے قلات کا جسے ایک غیر معروف حکومت ختم کا کوئی اختیار اور جواز نہیں جبکہ قلات کی اپنی صدیوں پر محیط تاریخ ہے اور قلات ڈویژن کو ہی ختم کرنا گھنانی سازش اور ایک خطرناک منصوبہ ہے انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی تاریخی ورثہ و روایات ،زبان و ثقافت اور جغرافیہ سے والہانہ محبت ہیں اجلاس میں کہا کہ بلوچستان پہلے سے مقتدرہ اور حکومتی اقدامات بیڈ گورننس سے شدید متاثر ہے مزید عوام کی خواہشات کے برعکس اقدامات عوام میں غم و غصہ کو ہوا دینگے انہوں نے کہا کہ یہاں کے حکومتوں کو عوام کی زبان ثقافت جغرافیہ اور شناخت سے مسلہ اور دشمنی ہے انہوں نے کہا کہ مستونگ کی تاریخ اور عوامی خواہشات کو تہہ و بالا کرنا ایک انتظامی مسلہ نہیں بلکہ ان سے ہماری شناخت پہچان تاریخ جڑی ہوئی ہیگی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ مزکورہ عوام دشمن اقدام اور پالیسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیے گی اجلاس میں مستونگ کو کوئٹہ میں ضم کرنے اور قلات کی تاریخی حیثیت و جغرافیہ کو ختم کرنے کے خلاف مقدمے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا



