بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خضدارکرخ میں بجلی کی بندش کو ایک سال مکمل ہوگئے

عوام نے چندہ جمع کرکے اخراجات اٹھانے کی بلوچستان حکومت کو پیشکش کردی؟

خضدارکرخ میں بجلی کی بندش کو ایک سال مکمل ہوگئے
خضدارکرخ میں بجلی کی بندش کو ایک سال مکمل ہوگئے

کوئٹہ(یواین اے)خضدار کے علاقے کرخ میں بجلی کی بندش کو تقریبا ایک سال مکمل ہونے والا ہے، تاہم تاحال بجلی بحال نہ ہونے پر مقامی نوجوانوں اور عوامی حلقوں نے حکومت، متعلقہ اداروں اور منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ محض ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے منصوبے کو بھی مکمل نہ کروا سکنا عوامی نمائندگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی نمائندوں کی بات نہیں سنی جاتی اور وہ بجلی کی بحالی کے لیے فنڈز بھی فراہم نہیں کروا سکتے تو وہ حقیقت عوام کے سامنے رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال ہے تو کرخ کے عوام خود چندہ جمع کرکے بجلی کی بحالی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے تیار ہیں، صرف یہ بتایا جائے کہ کتنی رقم درکار ہے اور کہاں جمع کرائی جائے۔عوامی حلقوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار عوام سے بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں، لیکن عملی طور پر ایک بنیادی مسئلہ بھی حل نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ اس مسئلے پر مثر آواز بلند نہ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ تقریبا ایک سال قبل نامعلوم افراد کرخ میں بجلی کے تار چوری کرکے لے گئے تھے۔ اس وقت خضدار پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کا دعوی بھی کیا تھا، تاہم اس کے باوجود علاقے میں بجلی کی فراہمی آج تک بحال نہیں کی جا سکی۔کرخ کے عوام اور نوجوانوں نے حکومتِ بلوچستان، متعلقہ حکام، واپڈا اور تمام منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقے کے ہزاروں مکین اس بنیادی سہولت سے دوبارہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button