بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان کے سیاسی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، بلاول بھٹو زرداری

زیارت سانحے کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی: سرفراز بگٹی

زیارت سانحے کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی: سرفراز بگٹی
زیارت سانحے کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی: سرفراز بگٹی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں اور ان کی جماعت اقتدار یا حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔زرداری ہاوس میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران وزیراعلی نے صوبے کی مجموعی انتظامی، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ زیارت سانحے کے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور ان کے مطالبات کی تکمیل کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے مزید بتایا کہ صوبے میں جلد آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) بلائی جائے گی، جس میں پارلیمان سے باہر موجود سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے وسیع سیاسی مشاورت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے فوج، ایف سی اور پولیس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالیہ سانحات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم کو محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں وزیراعلی بلوچستان نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button