بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

نورین نیازی نے معرکہ حق” اور پاک فوج سے متعلق مختلف دعوے پر

این سی سی آئی اے کا طلبی نوٹس جاری، 20 جولائی کو اسلام آباد طلب

اداروں کے خلاف مبینہ تضحیک آمیز مواد کی تشہیر پر وضاحت طلب، عدم پیشی پر قانونی کارروائی کا انتباہ
اداروں کے خلاف مبینہ تضحیک آمیز مواد کی تشہیر پر وضاحت طلب، عدم پیشی پر قانونی کارروائی کا انتباہ

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جولائی کو دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے اور تضحیک آمیز بیانات کی تشہیر کے معاملے پر نورین نیازی سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں، جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔یہ پیش رفت نورین نیازی کے حالیہ متنازع بیان کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے “معرکہ حق” اور پاک فوج سے متعلق مختلف دعوے کیے تھے۔ ان کے بیان پر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔این سی سی آئی اے نے تاحال اس معاملے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ نورین نیازی کی جانب سے بھی نوٹس پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button