تازہ ترینپاکستان

وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

سیف سٹی کی مدد سے کارروائی، اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی گئی

وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی گاڑی سے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس اے کی حدود میں پیش آیا، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ ایک گاڑی بائیں جانب سے آگے نکلی اور اس میں سوار نوجوان نے پانچ فائر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فورا بعد انہوں نے ملزم کی گاڑی کا تعاقب کیا اور قریب موجود پولیس ناکے کو اطلاع دی، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button