
کوئٹہ ( پ ر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وپشتونخوامیپ کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سانحہ زیارت کے خلاف کوئلہ پھاٹک پر جاری احتجاجی دھرنے سے دوسری مرتبہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع قوم کی خودمختاری ،عزت وآبرو ،تعلیم وترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا ،5سال پہلے کہا تھا کہا آئیں متحدہوجائیں،اکابرین پر حملے ہورہے ہیں ، مولانا فضل الرحمن ، اسفندیار ولی خان ، آفتاب شیرپائو ان سب پر حملے ہوئے ،ان سب کا کیا قصور تھا؟ زمانوں سے ہماری لہو کو بہایا جارہا ہے اور آج کہتے ہیں پشتون دہشت گرد ہیں ،سرفراز بابو آپ کی ساری حکومت ان لوگوں کی قاقتل ہیں،حکومتی مذاکراتی ٹیم اگر جوڈیشل کمیشن کو مان لیں اس کے لیے ضروری ہے کہ چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ ، ڈپٹی کمشنر کو پہلے اپنے عہدوں سے ہٹانا ہوگا پھر تحقیقات ہوں گی ، DC، سیکرٹری داخلہ ، کمشنر ، چیف سیکرٹری یا کوئی بھی یہ ہمارے قاتل ہیں، پشتون افغان وطن اپنے بڑے طاقتور ہمسایوں کے درمیان واقع ہے ، ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے پاکستان ہمارا ملک ہے،پشتون قوم یہ اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ اپنے وطن کا دفاع کرسکیں، تمام پشتونوں کا جرگہ بلانا ہوگا۔پشتونوں کا ایک جرگہ یہاں اور اسی دوران میں ایک جرگہ چترال سے لیکر ہزارہ ،کشمیر ، وزیرستان ،سوات اور یہاں کے پشتونوںکا ایک بڑا مشترکہ جرگہ جو کہ دو تین دن جاری ہو جس میں سب مل بیٹھ کر ایک فیصلہ کریں اور پاکستان سے یہ کہہ دیں اگر برابری کی بنیاد پر بات کرنی ہے تو یہ گارنٹی دینی ہوگی کہ پشتون اس ملک میں برابر سیال ہوگا۔سوات ، وزیرستان لاکھوں لوگوں کو بے گھر کیا گیا، ان گھروں ، مارکیٹوں کو مسمار کرکے کرکٹ کے میدان بنائے گئے ، دنیا کا کوئی بھی ملک اگر معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو یہاں کے عوام سے کرنا ہوگا ،جس سرزمین میں جو بھی معدنیات دریافت ہو وہاں کے رہنے والے بچوں اور اس زمین کے مالکوں کے ساتھ بات کریں ۔ دنیا کے قوانین کی طرح ان کو جو حصہ بنتا ہے وہ انہیں دیں باقی آپ بے شک نکالیں ۔گلستان ، قلعہ عبداللہ اور دیگر اضلاع میں لاکھوں ٹن افیون تریاق کی فصل پوست بوئی گئی ہے باقاعدہ فی ایکڑ کے حساب سے رقم لی جاتی ہے ،یہاں لوگ آکر آپ کو 100افراد دینگے راہداریاں دینگے بس لڑتے رہو ۔ ہمیں دوسروں کے کہنے پر خود کو برباد نہیں کرنا ہوگا، جو پشتون افغانستان کی آزادی ،خودمختاری اور استقلال پر خفا نہیں ہوتا وہ نہ مسلمان ہے اور نہ ہی پشتون ۔پشتونخوا وطن میں رہنے والے تمام عوام کا پشتونخوا وطن میں اتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا ہے یہ ہمارے وطن کا حصہ ہیں ہمارے بھائی ہیں ۔جو آئین کو چھیڑتا ،توڑتا ہو یا آئین کو نہیں مانتا وہ سب غدار اور اس ملک کے دشمن ہیں ،ابھی تو یوں لگتا ہے کہ یہ ہارڈ سٹیٹ جو آپ کی حکومت آپ کے ظلم کے خلاف بولتا ہو اسُے ختم کرو اُسے گولی مارو ۔ کسی لشکر کی سربراہی ،بادشاہی نہیں چاہتا ، میں کسی جرنیل ، آئی ایس آئی یا ایم آئی کے ساتھ آشکارہ یا چھپا تعلق نہیں رکھونگا آپ بھی مجھے یہ باور کرادو بس آپ آگے ہو میں آپ کا ساتھ دونگا۔ ہماری فوج اورایجنسیوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بس ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح دنیا کی فوجیں گزارہ کرتی ہیں پاکستانی فوج کو یہ ماننا ہوگا ۔ سردار اختر جان مینگل صاحب جس طرح گوادر کی زمینوں کو غیر بلوچوں کے نام الاٹ کیا گیا ہے یہ غلط ہے اسی طرح پشتونوں کے تاریخی زمینوں کی غیر پشتونوں کے نام الاٹ کرنے سے باز آنا ہوگا یہ الاٹمنٹ بھی غلط ہے اسے ہم کسی صورت نہیں مانتے۔ یہ سب الاٹمنٹ کینسل کرنے پڑینگے۔ مائنز اینڈ منرل بل کینسل کرنا پڑیگا پھر مل بیٹھ کر بات کرینگے۔ اگر بندوق کے زور پر ہماری زمینیں قبضہ ہونگی تو ٹھیک ہے ہم نہ بندوق اٹھائینگے نہ لڑینگے ہم اپنی تنظیم اور صفوں کو برابر کرینگے ۔سرفراز بگٹی صاحب آپ تکلیف میں تھے ہم تب آپ کے ساتھ کھڑے تھے ، پھر اختلافات کے باوجود جبر اکبر بگٹی پر ظلم ہورہا تھا وہ مظلوم بنے تو ہم نے اُن کا ساتھ دیا ، ہم ہر ظالم اور مظلوم کی جنگ میں مظلوم کے ساتھ بنے ہیں اور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینگے ، بلوچ ماما اس صوبے میں پشتونوں کے حقوق کو ماننا ہوگا۔ یہ جو ضلعوں ، تحصیلوں اور ڈویژنز کے نام پر جو کچھ آپ کررہے ہو یہ ٹھیک نہیں ۔ برٹش بلوچستان میں پشتونوں کی جو سرزمین تھی اسے یہاں وہاں شامل۔ زمینوں کی غلط انتقال اورالاٹمنٹ نہ کریں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اب باتوں کا وقت گزر چکا اب وقت عمل آن پہنچا ہے اور عمل بھی بڑی احتیاط باہمی مشورے اور بڑے منظم انداز میں اپنی صفیں باندھنی ہوگی۔ ایسی بات بھی نہیں کہ پشتون قوم ریت کی دیوار ہے جس نے چاہا آسانی سے گردینگے اس ارمان کو پورا کرنے میں ہزاروں سال گزرچکے ہیں لوگوں نے کوششیں کی ہیں لیکن یہ ارمان کسی کا پورا نہیں ہوا اور نہ ہی اب کبھی پورا ہوسکے گا ۔ آج زیارت کا یہ درد ناک واقعہ اس کی بنیاد ہی بہت بڑی قربانی ہے ہمارے شہدا آج یہاں پڑے ہوئے ہیں ۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شہدا انہیں دفنانے کی جلدی کرو ، میں درخواست کرتا ہوں بتانا چاہتا ہوں کہ 28فروری کو ایران کا سب سے بڑا مذہبی پیشوا اپنے خاندان سمیت شہید ہوا ۔ مارچ ، اپریل ،مئی ، جون کے چار مہینے یعنی چار مہینے تین دن شہدا کو اپنے چھوٹے بچوں سمیت ایرانیوں نے رکھا اور اس لیے رکھے تھے کہ دنیا کو اپنا ارادہ دکھا سکیںاور پھر اپنے شہیدوں کووالہانہ انداز میں دفنایا جس میں کرورڑوں افراد نے شرکت کی ۔



