
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان بار کونسل نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے آج 17 جولائی کو ہونے والی شٹر ڈان ہڑتال اور احتجاجی دھرنوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر کی عدالتوں میں عدالتی کارروائی کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج بلوچستان ہائی کورٹ، ماتحت عدالتوں، ضلعی و سیشن عدالتوں، سول عدالتوں اور دیگر عدالتی فورمز میں وکلا کسی بھی مقدمے کی پیروی نہیں کریں گے اور عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔بار کونسل نے اپنے تمام اراکین، ضلعی بار ایسوسی ایشنز اور وکلا برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شٹر ڈان ہڑتال کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے احتجاجی عمل کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں عوامی مسائل، بنیادی حقوق کے تحفظ، آئینی و قانونی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے پرامن اور آئینی جدوجہد ناگزیر ہے، اور وکلا برادری ہمیشہ عوامی حقوق کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔بار کونسل نے واضح کیا کہ ہڑتال کے باعث صوبے بھر کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کارروائی متاثر ہونے کا امکان ہے، تاہم وکلا برادری عوامی حقوق اور آئینی مطالبات کی حمایت میں اپنے مقف پر قائم رہے گی۔



