
کوئٹہ(یو این اے )مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر تین مختلف مقامات پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کنڈ عمرانی، گرو اور انجیری کے علاقوں میں پیش آنے والے ان واقعات کے بعد شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ علاقوں میں نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے۔تاحال سرکاری سطح پر حملوں، ممکنہ جانی نقصان یا آپریشن کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تصدیق اور مزید معلومات کا انتظار ہے۔ صورتحال پر سیکیورٹی ادارے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید تفصیلات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔



