بلوچستانتازہ ترینپاکستان

ینگ ڈاکٹرز کی 39 روزہ ہڑتال مذاکرات کے بعدموخرکردیا

آج سے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات بحال

حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کامیاب مذاکرات ہوگئے
حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کامیاب مذاکرات ہوگئے

کوئٹہ(یو این اے )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے)نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد صوبہ بھر میں جاری اپنی 39 روزہ ہڑتال مخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہڑتال سول اسپتال کوئٹہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف جاری تھی۔وائی ڈی اے کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورتحال اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال مخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر حکام شامل تھے، جنہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں سے تفصیلی مذاکرات کیے۔وائی ڈی اے نے اعلان کیا ہے کہ کل سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سمیت تمام طبی سہولیات معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button