
کوئٹہ(یو این اے )سانحہ زیارت کے شہدا کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے ساتھ حکومتی وفد کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مذاکرات میں شہدا کے لواحقین کے مطالبات، امن و امان کی صورتحال اور دھرنے کے خاتمے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے۔حکومتی وفد میں صوبائی وزرا میر ضیا اللہ لانگو، بخت محمد کاکڑ، میر سلیم کھوسہ، میر عاصم کرد گیلو، سینیٹر منظور کاکڑ، بلال کاکڑ اور دیگر حکومتی نمائندے شامل ہیں۔دوسری جانب دھرنا کمیٹی کی نمائندگی عبدالرحیم زیارتوال، اصغر خان اچکزئی، آغا حسن بلوچ، مولانا قادر لونی اور دیگر رہنما کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فریقین شہدا کے لواحقین کے مطالبات پر مشاورت کر رہے ہیں اور مثبت پیش رفت کی کوششیں جاری ہیں۔مذاکرات کے نتائج سامنے آنے کے بعد آئندہ لائحہ عمل اور ممکنہ فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔



