بلوچستانتازہ ترینپاکستان

زیارت میں ریٹائرڈ حوالدار محمد صادق پانیزئی شہید کی نمازِ جنازہ اداکردی

آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک اغوا کے بعد شہید ہونے والے ریٹائرڈ فوجی کی آخری رسومات

عوام کا دہشت گردوں کے خلاف

عوام کا دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
عوام کا دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

زیارت (یو این اے )پاک فوج کے ریٹائرڈ حوالدار محمد صادق پانیزئی شہید کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے کلی چینہ، ضلع زیارت میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں علاقے کے عمائدین، قبائلی شخصیات، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ حوالدار محمد صادق پانیزئی کو گزشتہ دنوں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا۔ بعد ازاں زرغون غر کے علاقے شعبان میں ایک رہائشی مکان پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ان کی لاش دیگر چار افراد کی لاشوں کے ساتھ برآمد ہوئی۔یاد رہے کہ محمد صادق پانیزئی 5 جولائی کو اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر کوئٹہ جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں مبینہ طور پر اغوا ہو گئے تھے۔ ان کی شہادت کی اطلاع ملنے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔علاقے کے عوام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثر اور فوری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button