
کوئٹہ(یو این اے )زیارت سانحہ کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں ضلعی کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مرد و خواتین وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے مختلف شاہراہوں سے مارچ کرتے ہوئے دھرنا گاہ پہنچ کر شہدا کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ریلی کے دوران وکلا نے دہشت گردی کے خلاف اور شہدا کے لواحقین کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات باعثِ تشویش ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔وکلا رہنماں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری، مثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلا برادری امن، انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔



