بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، تمام سیاسی قوتیں کردار ادا کریں، رحیم کاکڑ

عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ، زیارت سانحہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، تمام سیاسی قوتیں کردار ادا کریں، رحیم کاکڑ
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، تمام سیاسی قوتیں کردار ادا کریں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں قتل، اغوا، کاروباری سرگرمیوں کی تباہی، مہنگائی اور عدم تحفظ کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں، سینیٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین سمیت مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے مثر کردار ادا کرنا چاہیے۔رحیم کاکڑ نے زیارت، ہنہ اوڑک اور منگلہ کے سانحات میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جانا چاہیے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن، قلعہ عبداللہ اور لورالائی سمیت سرحدی اضلاع کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے معاشی مسائل میں کمی آسکے۔رحیم کاکڑ نے اپنے بیان میں بانی تحریک انصاف کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی جماعت ہے اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button