بلوچستانتازہ ترینپاکستان

لورالائی میں مبینہ شدت پسندوں کی اطلاع، نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

لورالائی  میں مبینہ شدت پسندوں کی اطلاع، نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل
لورالائی میں مبینہ شدت پسندوں کی اطلاع، نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل

لورالائی (یو این اے )لورالائی کے علاقے سر کی جنگل میں مبینہ شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے احتیاطی اقدامات کے تحت نیشنل ہائی وے پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائی کے دوران شاہراہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک کی بندش کے باعث مسافروں، خواتین، بچوں اور مریضوں سمیت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ متعدد مسافر کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر پھنسے رہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی علاقے کو محفوظ بنانے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی ہے، جبکہ کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button