


کوئٹہ (یو این اے): سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کرکے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر مشاورتی اور عوامی خواہشات کے برعکس قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ حکومت نے متعلقہ عوام اور مقامی نمائندوں سے مشاورت کے بغیر یہ فیصلہ کیا، جو مستونگ کے عوام کی خواہشات اور مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ضلع مستونگ کو دوبارہ قلات ڈویژن میں شامل کرانے کے لیے ہر ممکن پرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد کریں گے اور اس سلسلے میں عوام کی رائے اور حقوق کا ہر فورم پر دفاع کیا جائے گا۔