بلوچستانتازہ ترینپاکستان

شہید مولا بخش دشتی بلوچ قومی تحریک کے عظیم رہنماںتھے، علی احمد لانگو

سیلاب متاثرین کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں میں منتقل کرنے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، نیشنل پارٹی

شہید مولا بخش دشتی بلوچ قومی تحریک کے عظیم رہنماںتھے، علی احمد لانگو
شہید مولا بخش دشتی بلوچ قومی تحریک کے عظیم رہنماںتھے، علی احمد لانگو

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی نے اپنے مرکزی بیان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے مختص فنڈز کو عمومی ترقیاتی منصوبوں کی طرف منتقل کرنے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ، قابلِ مذمت اور متاثرین کے ساتھ کھلی ناانصافی قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ خصوصی طور پر سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی، گھروں کی تعمیرِ نو اور ان کی زندگیوں کو معمول پر لانے کے لیے بنایا گیا تھا، تاکہ ان ہزاروں خاندانوں کو محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے جن کے مکانات سیلاب میں تباہ ہو گئے تھے۔نیشنل پارٹی کے مطابق اگرچہ تعمیرِ نو کا عمل شروع کیا گیا، تاہم ابتدا ہی سے اس میں غیر معمولی سست روی دیکھنے میں آئی۔ اب یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اس تاخیر کی ایک بڑی وجہ فنڈز کو اپنے اصل مقصد سے ہٹا کر دیگر ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر خرچ کرنا ہے، جو نہ صرف منصوبے کے بنیادی مقصد کے خلاف ہے بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی ہزاروں سیلاب متاثرہ خاندان ادھورے یا خستہ حال گھروں میں انتہائی مشکلات کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ ان کے لیے مختص وسائل کو دیگر منصوبوں کی طرف منتقل کرنا حکومتی ترجیحات پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیرِ نو کے لیے مختص تمام فنڈز فوری طور پر اپنے اصل مقصد کے لیے بحال کیے جائیں، تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے اور منصوبے کے ہر مرحلے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ایک اور بیان میںنیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری و ترجمان علی احمد لانگو نے شہید مولا بخش دشتی کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید مولا بخش دشتی بلوچ قومی تحریک کے ان عظیم رہنماں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شعوری، فکری اور سیاسی بنیادوں پر قومی جدوجہد کی سمت متعین کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی شہدا کی قربانیوں کی امین جماعت ہے اور شہدا کی جدوجہد، قربانیاں اور فکر پوری قوم کی مشترکہ امانت ہیں، جن کی حفاظت، ترویج اور تکمیل ہماری قومی و سیاسی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی شہدا کے مشن کی تکمیل اور قومی حقوق کی جدوجہد کو خون کے آخری قطرے تک جاری رکھے گی۔علی احمد لانگو نے کہا کہ شہید مولا بخش دشتی کی سیاسی بصیرت، دانش اور دوراندیشی کا اعتراف ان کے نظریاتی مخالفین بھی کرتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق شہید مولا بخش دشتی اس حقیقت پر یقین رکھتے تھے کہ بلوچ قوم کے وسائل اور سرزمین کا تحفظ صرف باشعور، منظم اور جمہوری سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ قومی تحریک کی کامیابی عوامی سیاسی شرکت، تنظیم سازی اور اجتماعی جدوجہد سے وابستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید مولا بخش دشتی سمیت قومی شہدا کے فکری تسلسل کو مزید مضبوط اور عوامی بنیادوں پر استوار کرنا ہر باشعور سیاسی کارکن اور قومی ذمہ داری کا احساس رکھنے والے فرد کا فرض ہے، اور یہی شہدا کی قربانیوں کا حقیقی احترام ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button