بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مستونگ میں سابق اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ، محفوظ رہے

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی چھلنی ملزمان فرار، پولیس کی تحقیقات شروع

مستونگ میں سابق اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ، محفوظ رہے
مستونگ میں سابق اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ، محفوظ رہے

مستونگ(یو این اے )مستونگ کے بابو محلہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی مستونگ بلال احمد ایڈووکیٹ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی متعدد گولیوں کا نشانہ بنی، تاہم بلال احمد ایڈووکیٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور انہیں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد عوامی حلقوں نے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہریوں میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے احساس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button