بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

شہیدآیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک فضا سوگوار

روضہ امام رضا میں لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین کردی

آیت اللہ علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات کے بعد مشہد میں تدفین
آیت اللہ علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات کے بعد مشہد میں تدفین

مشہد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے آیت اللہ سید مصطفی خامنہ ای نے پڑھائی، جبکہ تدفین کے موقع پر لاکھوں افراد نے شرکت کر کے اپنے رہنما کو الوداع کہا۔رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تعزیتی تقریبات چھ روز تک تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں جاری رہیں، جن میں ایران کی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق آج حرم حضرت معصومہ میں تعزیتی اجتماع منعقد ہوگا، جس میں آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی شرکت متوقع ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے خصوصی طیارے کے ذریعے مشہد منتقل کیا گیا، جہاں ایرانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حفاظتی حصار میں اسے مشہد ایئرپورٹ تک پہنچایا۔ اس سے قبل ان کی میت کو کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس کے روضوں پر بھی لے جایا گیا، جہاں نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button