
کوئٹہ(یو این اے )وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دور کوئٹہ کے دوران ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد مظاہرین سے ملاقات یا مذاکرات کیے بغیر کوئٹہ کینٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم جمعرات کی دوپہر کوئٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے کوئٹہ کینٹ میں منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے بعد وہ براہِ راست اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اس دوران وہ وزیراعلی ہاوس یا گورنر ہاوس نہیں گئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں شہدائے ہنہ اوڑک کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا، جبکہ شہدائے زیارت کے لواحقین نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے۔ مظاہرین کے مطابق دونوں دھرنوں میں مجموعی طور پر 21 شہدا کی میتیں موجود تھیں۔مظاہرین کا مقف ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے بجائے وزیراعظم یا چیف آف آرمی اسٹاف سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ تاہم وزیراعظم کے دور کوئٹہ کے دوران ان سے کوئی باضابطہ ملاقات یا مذاکرات نہیں ہوئے اور وہ اجلاس کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔نوٹ: دھرنے کے شرکا کے مطالبات اور مقف ان کی جانب سے پیش کیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم آفس یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔



