بلوچستانتازہ ترینپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل کوئٹہ پہنچیں گے

سانحہ زیارت ہنہ اوڑک شہداکے لواحقین سے ملاقات اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل کوئٹہ پہنچیں گے
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج (جمعرات)کو وزیراعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزرا، اعلی سول و عسکری حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔اجلاس میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات، امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم فیصلوں اور نئی حکمت عملی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید مثر بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔زرائع کے مطابق سانحہ زیارت ہنہ اوڑک کے شہد کے لواحقین سے ملاقات کرینگے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button