بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خضدار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پر آر سی ڈی شاہراہ بلاک، ٹریفک معطل

قادری ہوٹل کے مقام پر احتجاجی دھرنا، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان آمدورفت متاثرہوگئی

خضدار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پر آر سی ڈی شاہراہ بلاک، ٹریفک معطل
خضدار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پر آر سی ڈی شاہراہ بلاک، ٹریفک معطل

خضدار (یو این اے )خضدار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پر اہل خانہ اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے آر سی ڈی شاہراہ کو قادری ہوٹل کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان آمدورفت معطل ہوگئی۔احتجاج کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف مسافر کوچز، مال بردار ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جبکہ سینکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کے لیے مثر اور عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے عملی پیش رفت نہیں ہوتی، احتجاج اور دھرنا جاری رکھا جائے گا۔احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر متاثر ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button