بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

اورماڑہ کے قریب نجی کارگو طیارے سے رابطہ منقطع، گہرے سمندر میں گرنے کا خدشہ

شارجہ سے کراچی آنے والی کارگو پرواز نے نیویگیشن مسائل کی اطلاع دی، ریسکیو آپریشن شروع کردیا

اورماڑہ کے قریب نجی کارگو طیارے سے رابطہ منقطع، گہرے سمندر میں گرنے کا خدشہ
اورماڑہ کے قریب نجی کارگو طیارے سے رابطہ منقطع، گہرے سمندر میں گرنے کا خدشہ

اورماڑہ (یو این اے )اورماڑہ کے قریب بحیرہ عرب میں شارجہ سے کراچی آنے والی ایک نجی ایئر لائن کی کارگو پرواز سے رابطہ منقطع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں لاپتہ ہو گیا ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کے ٹو ایئرویز کی کارگو پرواز کا رابطہ رات تقریبا 9 بج کر 32 منٹ پر اس وقت منقطع ہوا جب طیارہ اورماڑہ کے قریب سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ منقطع ہونے سے قبل پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو نیویگیشن سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ گہرے سمندر میں گر گیا ہو، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں ممکنہ مقام کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں اور تلاش کا عمل جاری ہے۔حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ کسی بھی پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button