بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سا نحہ ہنہ اوڑک ، گورنر بلوچستان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگامی رابطہ

دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف

دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف
دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں ہنہ اوڑک کے دہشت گرد حملے کے بعد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، ہنہ اوڑک حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور دہشت گردی کے خلاف مربوط اور مثر حکمت عملی کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو ہنہ اوڑک میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری، مثر اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید مضبوط بنائی جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔گورنر جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات، عوام کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مثر رابطے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر بلوچستان کی بریفنگ کو غور سے سنتے ہوئے ہنہ اوڑک حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و امان کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی اور امن دشمن قوتوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے ہنہ اوڑک حملے سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف، مالی معاونت، نقصانات کے ازالے اور بحالی کے اقدامات میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ متاثرین کو امداد اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔گورنر بلوچستان اور وزیراعظم کے درمیان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین رابطوں کو مزید مثر، فعال اور نتیجہ خیز بنانے پر بھی اتفاق ہوا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت فیصلے اور فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ دونوں رہنماں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ اقدامات کی رفتار مزید تیز کی جائے گی، جبکہ دہشت گردی اور امن دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاق و صوبے کے درمیان مضبوط تعاون ہی صوبے میں دیرپا امن، استحکام اور ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور امن کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور متاثرین کی ہر ممکن معاونت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button