
گوادر (یو این اے)گوادر کے علاقے پانوان اور گنز کے درمیان سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے سول اسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی پانچ لاشوں میں سے دو افراد کی شناخت شاہ بخش اور پیری عیسی کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے بتایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر تین افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ ان کی شناخت کے لیے لاشیں سول اسپتال جیونی میں موجود ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقتولین کی شناخت، واقعے کے محرکات اور ذمہ دار عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔



