بلوچستانتازہ ترینپاکستان

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 مسترد کر دی

پرنٹ میڈیا کی بندش کی شرط پر کسی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے، ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 مسترد کر دی
ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 مسترد کر دی

کوئٹہ(یو این اے )ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو کی زیر صدارت مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اخبارات و جرائد کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 کو صحافت اور میڈیا دشمن قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے کہا کہ ایسی کسی پالیسی کو قبول نہیں کیا جا سکتا جس کی تیاری میں مقامی اخبارات، جرائد اور میڈیا تنظیموں سے مشاورت نہ کی گئی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عجلت میں تیار کی گئی اس پالیسی میں صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی، سنسر شپ کے فروغ اور بلوچستان کے زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اجارہ داری کو فروغ دیا گیا ہے، جس سے مقامی صحافتی ادارے بندش کا شکار ہو سکتے ہیں۔شرکا نے واضح کیا کہ وہ جدید تقاضوں اور ڈیجیٹل میڈیا کے مخالف نہیں، تاہم پرنٹ میڈیا کی بندش یا اسے نقصان پہنچانے والی کسی بھی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی دوسرے صوبے میں اس نوعیت کی کوئی مثال موجود نہیں، جبکہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں، بشمول حکومتی جماعتوں، کو بھی اس پالیسی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں نے پرنٹ میڈیا کے مقف کی حمایت کی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی اخباری تنظیموں اور اداروں سے رابطہ کر کے آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر صوبوں کی طرز پر ڈیجیٹل میڈیا کے لیے الگ اور جامع پالیسی مرتب کی جائے، اس شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کیے جائیں اور بلوچستان کی میڈیا پالیسی 2023 کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ اخباری صنعت، اس سے وابستہ افراد کے روزگار اور مستند صحافت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button