بلوچستانتازہ ترینپاکستان

ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے حملے پر فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی، وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو

مظاہرین سے مذاکرات کے لیے کمیٹی قائم، واٹس ایپ پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، شاہد رند

ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے حملے پر فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی، وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو
ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے حملے پر فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی، وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ (یو این اے)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو اور معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند نے پریس کانفرنس اور بیانات میں بتایا ہے کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ہنہ اوڑک کے محب وطن لوگوں پر حملہ کیا، جہاں علاقہ مکینوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر کے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس کے دوران 2 اے ٹی ایف اہلکار زخمی جبکہ 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں، تاہم دہشتگرد 7 لوگوں کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہے اور سیکورٹی فورسز فل ایکشن میں ہیں کیونکہ دہشتگرد چاہتے ہیں کہ عوام ہنہ اوڑک چھوڑ جائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان دہشتگردوں کو بھارت سپورٹ کر رہا ہے اور افغانستان اپنی سرزمین ان کو استعمال کرنے کے لیے دیتا ہے۔ سینیٹر منظور کاکڑ کے بیان پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کیا ہوگا، جبکہ مظاہرین ہمارے اپنے ہیں اور ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔معاون وزیر اعلی شاہد رند کا کہنا تھا کہ ہنہ اوڑک میں باقاعدہ سینیٹائزیشن آپریشن کیا جائے گا اور جب تک علاقہ کلیئر نہیں ہوتا آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، اور واٹس ایپ گروپس میں غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شاہد رند نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے اس صورتحال پر ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کریں گے، اور اس کمیٹی کے ممبران مظاہرین سے مذاکرات بھی کریں گے۔ بلوچستان میں مخلوط حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا اپنا مسئلہ ہے، وہ جسے چاہیں وزارت دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button